Breaking News: Football Star Cristiano Ronaldo Tests Positive For Coronavirus

Breaking News: Football Star Cristiano Ronaldo Tests Positive For Coronavirus

Youtube

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اس وقت اپنی قومی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

پرتگال کو نیشن لیگز میں سوئیڈن کے خلاف مدِ مقابل آنا ہے، تاہم اب کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کرسچیانو رونالڈو ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پرتگال فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رونالڈو ٹیم کو چھوڑ کر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ 35  سالہ اسٹار میں کورونا وائرس کی کوئی علامت سامنے نہیں آئی ہے، وہ بہتر ہیں اور انھوں نے آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے۔

ادھر کرسچیانو رونالڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Justice Qazi Faez Isa Issued A Notice to PM Imran Khan? Siddique Jan Explains Reasons Behind It

 66 total views

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *