Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Hardik Pandya’s video with an unknown girl went viral amid divorce rumors with Natasha

Hardik Pandya’s video with an unknown girl went viral amid divorce rumors with Natasha

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی نامعلوم لڑکی کیساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب انکی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

کیا کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی ماڈل بیوی نتاشا اسٹینکووچ اب بھی ساتھ ہیں؟ یہ اس وقت بھی انٹرنیٹ پر سب سے بڑی گتھی ہے۔

Bollywood actress Urvashi Rautela injured during film shooting, shifted to hospital

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے دوران جب ہاردیک نے نتاشا کی سالگرہ پر کچھ پوسٹ نہیں کیا تو طلاق کی افواہیں پھیلنے لگیں۔ اس کے علاوہ یہ خبر بھی آئی کہ نتاشا نے ان کی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں جو بعد میں دوبارہ سامنے آئیں، جس سے بہت سے لوگ سوچنے پر بھی مجبور ہوئے کہ آیا وہ کبھی ہٹائی گئی تھیں یا نہیں۔

جب ہاردیک اور بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2024 آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ جیتا اور نتاشا نے ٹیم کو مبارکباد نہیں دی تو افواہیں مزید تیز ہوگئیں۔

تاہم اب ہاردیک کی ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مداح اسے ‘نئی بھابھی’ کہہ رہے ہیں۔

یہ لڑکی دراصل ڈیجیٹل کریئیٹر اور میک اپ آرٹسٹ پراچی سولنکی ہیں جنہوں نے کرکٹر کے ساتھ اپنی ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

پراچی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ “کیا کوئی مجھے چٹکی کاٹ سکتا ہے؟ @hardikpandya93 آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی گرمجوشی سے ملاقات کی۔”

ویڈیو میں ایک پیغام بھی تھا جس میں تحریر تھا کہ “جب میں ورلڈ کپ ہیرو سے ملی۔”

ویڈیو میں ہاردیک اور پراچی ہاتھ ملا رہے ہیں اور کیمرے کے لیے مسکراتے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔ دونوں پولکا ڈاٹ آؤٹ فٹس میں ایک جیسے نظر آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *