Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Rahul Dravid returned half of the 5 crore prize money

Rahul Dravid returned half of the 5 crore prize money

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نقد 125 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مجموعی رقم میں سے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حصے میں 5 کروڑ جبکہ دیگر کوچز کے حصے میں ڈھائی کروڑ روپے آنے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے کرکٹ بورڈ سے اپنی انعامی رقم کم کرنے کے بارے میں کہا۔

 انہوں نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل نہیں کرنا چاہتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کے برابر ہی انعامی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ راہول ڈریوڈ کے جذبات کی عزت کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2018ء میں بھی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اسی قسم کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *