Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Bollywood Actor Varun Dhawan to become father soon

Bollywood Actor Varun Dhawan to become father soon

بھارتی اداکار ورون دھون اور اہلیہ کے ہاں پہلے بچے کی آمد جلد متوقع،اداکارنے کونسی تصویر شئیر کی؟

پاکستان کی شو بز کی شخصیات ہوں چاہے بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات،دونوں ممالک میں شوبز شخصیات سے جڑی خبروں کو ان ممالک کی عوام میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔اپنے اپنے پسند کے اداکاروں کی  خاندانی زندگی اور اس سے متعلق  گوسپ سننا ہر کسی کو اچھا لگتاہے۔حال  ہی میں  ہمسایہ ملک کے مشہور اور نوجوان خوبرو اداکار ورون دھون   نے سوشل میڈیا  ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اور اپنی اہلیہ نتاشاکے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے متعلق پوسٹ کی۔ یہ خبر بھارت میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہی پاکستان میں بھی اس کا خوب چرچاہوا۔  

Read More: Big Breaking: Congratulations to Virat Kohli And Anushka as they blessed with a baby boy

اداکار نے کونسی تصویر شئیر کی؟

اداکار ورون نے  اپنی اہلیہ کی  حاملہ ہونے کی حالت میں تصویر شئیر کی جس میں وہ ان کے پیٹ کو بوسہ دے رہے ہیں۔ بھارتی اداکار نے تصویر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فینز سے نیک خواہشات کی درخواست بھی کی یادرہے اس جوڑے کی شادی سال 2021 میں ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر جونہی یہ خبر گرم ہوئی تو ان کے دوست اداکاروں اور بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی  دیگر شخصیات نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ورن دھون بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں میں  ابھرتے ہوئے اداکار ہیں۔ان کی بہت سی فلمیں بھارت میں اچھا بزنس کر چکی ہیں جن میں میں تیراہیرو،دل والے اور بوال سرفہرست  ہیں۔

Watch More Latest News Here

Watch More Talk Shows Alerts Here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *