Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

I admit that what happened with Nawaz Sharif wasn’t right – Mehar Bano Qureshi

I admit that what happened with Nawaz Sharif wasn’t right – Mehar Bano Qureshi

پاکستان کے مشہور اینکر منصور علی خان کے وی لاگ میں انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی دختر مہر بانو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہ مانتی ہوں کہ ثاقب نثار کے دور میں نوازشریف کے ساتھ غلط ہوا۔۔ منصور علی خان نے اس پر انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو مٹھائیاں بانٹی تھیں۔۔اس پرا ن کا کہنا تھا کہ اپنی ذاتی رائے میں یہ تسلیم کررہی ہوں کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا۔میرے اندر اتنی اخلاقی جرات  ہے کہ میں کہہ سکوں کہ بہت سی غلطیاں کرنا درست نہیں قراردی جاسکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونا چاہئے،جب ساری سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوں گی تو ہم کوئی جمہوری حل کی طرف جاسکتے ہیں۔مگر اس کے اندر دوسری سیاسی جماعتوں کو کسی جمہوری سوچ کا اشارہ بھی دینا ہوگا۔آپ پارلیمنٹ میں صرف کھڑے ہوکر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں دوسری طرف ملکر یہ الزام لگائیں کہ یہ cult ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *