Israel Will not accept condition of not attacking Rafah under any circumstances – An Israeli official
Israel Will not accept condition of not attacking Rafah under any circumstances – An Israeli official
ایک اسرائیلی عہدیدار نے امیرکا کی خبر ایجنسی کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر غزہ معاملے اور جنگ بندی معاہدے کے لئے رفح شہر پر حملہ نہ کرنے کی شرط رکھی گئی تو اسرائیل اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق زمینی کارروائی سے پیچھے ہٹنے کی شرط کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔
ایک طرف اسرائیلی حکومت کی یہ ہٹ دھرمی تو دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اگر مکمل طور پر غزہ جنگ بندی معاہدے میں شامل نہ ہوئی تووہ بھی اتفاق نہیں کریں گے۔حماس نے الزام لگاتے ہوئے دوبارہ کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ نیتن یاہو ہیں۔حماس کا کہنا تھا کہ شاید نیتن یاہو یہ سمجھ رہے ہیں کہ رفح پر حملہ کر نا غزہ پر حملہ کرنے جیسا ہی ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا۔