Chief Justice Qazi Faez Isa’s reaction on the accusation of Commissioner Rawalpindi
Chief Justice Qazi Faez Isa’s reaction on the accusition of Commissioner Rawalpindi
کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعترافی بیان اور چیف جسٹس پر الزام؟ چیف جسٹس نے بھی خاموشی توڑ دی۔۔
انٹرو
پاکستان کی سیاست میں جب بھی کوئی نیا سورج چڑھتا ہے تو وہ نئے نئے انکشافات اور رموز لئے نکلتاہے۔جب سے پاکستان میں الیکشن 2024 کا انعقاد ہوا ہے اس وقت سے لیکر اب تک اتنی پیش رفت ہوچکی ہے ،نئی سے نئی باتیں اور الزامات سامنے آگئے ہیں کہ ان کا اس چھوٹے سے مضمون میں احاطہ کرنا ناممکن ہے۔ابھی تو پاکستان کے عوام کے کان یہ خبر سننے کو ترس رہی تھی کہ کونسی پارٹی یا جماعت مرکز میں حکومت بنانے جارہی ہے،آج ایک نیا پنڈورہ باکس کھل گیا۔دوپہر 1بجے کے بعد پاکستان کے میڈیا پرا گر کوئی شخصیت چھائی رہی تو وہ نوازشریف یا زرداری کی نہ تھی اگر تھی تو تھے ہمارے کمشنر راولپنڈی۔جن کاآج صبح صبح ہی ضمیر جاگا اور رات تک اس ضمیر کی دہائیاں پاکستانی میڈیا پر سنائی دے رہی ہیں،لیکن اب وہ موصوف خود کہاں ہیں ،کچھ پتہ نہیں۔
جی ہاں آپ اگر ذرہ بھر بھی پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے لگاؤ رکھتے ہیں تو سمجھ گئے ہوں گے کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں۔آج دوپہر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی کے کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے ایک تہلکہ خیز پریس کانفرنس منعقد کی جس نے پاکستان کے الیکشن کو مزید متنازعہ بنا ڈالا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران میں نے راولپنڈی ڈویژن میں کروائے گئے پولنگ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ہماری ڈویژن کے 13ایم این ایز ہارے ہوئے تھے لیکن ہم نے جعلی مہریں لگا لگا کر انہیں جتوایا۔آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان ایم این ایز کو 70، 70 ہزار ووٹوں کی لیڈ دلوائی۔ان کا کہنا تھا آج بھی ہمارے کچھ لوگ بیٹھ کر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوانے کی کوشش میں مہریں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ضمیر کے بوجھ تلے دب چکا تھا آج تو میں نے صبح خودکشی کی کوشش بھی کی۔اس پر ہی بس نہیں انہوں نے پریس کانفرنس کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو بھی اس میں ملوث قرار دیا۔کمشنر راولپنڈی کی اس پریس کانفرنس اور اعترافی بیان کے بعد پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر ہیجانی کیفیت برپا ہے۔
چیف جسٹس کا ردعمل
پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس قاضی فائز عیسی سے رپورٹرز نے اس بارہ میں سوال کیا کہ کمشنر راولپنڈی نے آپ پر الزام لگایا ہے کہ آپ نے اور چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن میں دھاندلی کی ہے۔۔۔سوال سنتے تو پہلے چیف جسٹس حیران ہوئے کہ مجھ پر الزام لگایا ہے اور وہ بھی الیکشن میں دھاندلی کا۔انہوں نے پوچھا کہ یہ کون صاحب ہیں؟چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ نے نئی بات بتائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرااگر کوئی کردار ہے تو وہ اس حدتک ہے کہ میں نے الیکشن کروائے۔بلکہ ہم نے تو الیکشن کا حکم نہیں دیا تھابلکہ ہم نے تو دوآئینی عہدیدارؤں کے درمیان تصفیہ کروایا اور انہوں نے خود الیکشن کی تاریخ دے دی۔
Read More: Why Nawaz Sharif nominated Shehbaz Sharif for premiership candidate? Hamid Mir asks Khawaja Asif
ہمارے ملک کو تو الیکشن چاہئے تھے۔رپورٹر نے جب ایک بار پھر اپنا سوال دہرایا کہ کمشنر راولپنڈی نے آپ پر الزام لگایا ہے تو قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ میرا الیکشن کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ان کا کہنا تھا کہ اگر ان صاحب کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں۔چیف جسٹس نےا ن کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا الیکشن سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔یہ تو الیکشن کمشن کا کام ہے،کبھی کبھی پٹیشن آئے تو ہم اس کا فیصلہ کردیتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارے ہیں،اداروں کو تباہ نہ کریں۔اگر آپ بے بنیاد الزام لگادیں ،تو آپ یہ کرسکتے ہیں ۔کوئی بھی الزام مجھ پر لگا سکتے ہیں۔کچھ تو ثبوت دکھائیں۔
نتیجہ
قارئین ! کمشنر راولپنڈی کے الزامات سے پاکستان کے حالیہ الیکشن پر نئے سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں ،اب دیکھتے ہیں کہ اس پر مزید کیا پیشرفت ہوتی ہے۔
Youtube
Watch More Latest News Here
Watch More Talk Shows Alerts Here