Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Talk Shows Alerts

Why Nawaz Sharif nominated Shehbaz Sharif for premiership candidate? Hamid Mir asks Khawaja Asif

Why Nawaz Sharif nominated Shehbaz Sharif for premiership candidate? Hamid Mir asks Khawaja Asif

نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟مولانا فضل الرحمن کی ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت کیا قابل قبول ہے؟خواجہ آصف کا ردعمل

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف الیکشن سے کچھ ماہ قبل پاکستان واپس تشریف لائے تو ایسے لگ رہاتھا کہ مسلم لیگ ن  الیکشن میں فاتح قرار پائے گی اور وہ ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔لیکن الیکشن کے نتائج نے مسلم لیگ ن کے قائد اور ان کے چاہنے والوں کے خواب پورے نہ کرنے دئے۔مسلم لیگ ن کو اکثریت حاصل نہ ہوئی اور وہ اپنی سیٹوں کے بل بوتے پر اکیلے حکومت نہ بنا سکے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی نے بھی حکومت سازی میں شامل ہونے کے لئے کڑی شرائط رکھ دیں۔تو قائد مسلم لیگ نواز شریف نے  کل رات فیصلہ کیا کہ وہ وزارت عظمی کے لئے ایک بار پھر اپنے چھوٹے بھائی شہبا زشریف کو نامزد کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا تجزیہ

نواز شریف کا یہ فیصلہ آنا کچھ اچھنبے کی بات نہیں کیونکہ تجزیہ کاروں کی رائے بھی اسی سے ملتی جلتی تھی کہ نواز شریف تبھی وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں گے جب انہیں اکثریت حاصل ہوگی۔حامد میر کے پروگرام میں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے ایک اہم رہنما  خواجہ محمدآصف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا یہ فیصلہ معروضی حالات کے مطابق ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ  میاں شہبا زشریف  اتحادی جماعتوں کے ساتھ ڈیل کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں جو کہ پچھلی گورنمنٹ میں سوا سال  تک جاری رہا۔وہ وزیراعظم نہ بھی بنیں  لیکن تمام فیصلے انہی کی منظوری سے ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا فیصلہ کہ وہ ن لیگ کے امیدوار کی سپورٹ تو کریں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔کیا یہ بہت بڑا رسک نہیں ہے کہ کسی بھی مرحلے میں پیپلز پارٹی آپ کے نیچے سے قالین کھینچ دے گی؟خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ واقعی یہ ایک رسک ہے اس رسک کو کور کرنے کے لئے پارٹی نے کچھ نہ کچھ تو سوچا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کی راہیں جدا کرنے پر خواجہ آصف کا ردعمل

حامد میر نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن میں ممکنہ دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے او رآپ کو بھی اس میں دعوت دی ہے۔آپ کی اس پر کیاحکمت عملی ہوگی؟

اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی الیکشن ہوئے ہیں ان کو متضاد بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ہمارے بھی اس الیکشن پر تحفظات ہیں،سب صوبوں پر الزامات لگ رہے ہیں۔جن لوگوں کو سوٹ کررہے ہیں وہاں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہاں دھاندلی نہیں ہوئی۔سیاسی پارٹیوں کا یہ وطیرہ بن گیا ہوا ہے کہ اپنی ذاتی مفاد کی خاطر بعض اوقات مبالغہ آرائی سے بھی کام لیا جاتاہے۔مولانا فضل الرحمن کی اپوزیشن میں بیٹھنے کی  دعوت پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرے محترم مولانا فضل الرحمن نے اپنے دعوت کے الفاظ میں ہی آپشن کھلا رکھا ہوا ہے۔انہوں نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا کہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بیٹھنا باہر نہیں ہوتا بلکہ اندر اسمبلی میں ہوتاہے۔ان فقروں میں انہوں نے دونوں قسم کی دعوت دی ہے ایک احتجاجی تحریک میں بھی اور اپوزیشن کرنے کے حوالے سے بھی۔

نتیجہ

مولانا فضل الرحمن کی اس دعوت پر ن لیگ کی قیادت کا کیا ردعمل ہوتا ہے یہ ابھی دیکھنا باقی ہے۔مولانا کے اس اعلان سے یقینا ن لیگ کی صفوں میں بھی ہلچل مچی ہوگی،کیونکہ مولانا کی جماعت  پچھلی پی ڈی ایم کی حکومت میں شامل تھی اور اس بار ان کا ساتھ یقینا انہیں یاد آئے گا۔

Watch More Latest News Here

Watch More Talk Shows Alerts Here

PPP won’t be part of govt in federal, help PMLN for PM slot – Bilawal Bhutto

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *