Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Talk Shows Alerts

Can Maulana Fazal Ur Rehman & PTI make an alliance? Najam Sethi’s analysis

Can Maulana Fazal Ur Rehman & PTI make an alliance? Najam Sethi’s analysis

کیا عمران خان اور مولانا فضل الرحمن  دونوں نئے اتحادی بن پائیں گے؟ نجم سیٹھی کا تجزیہ

ویسے تو جمہوریت اور سیاست  میں اتارچڑھاؤ دیکھے جاتے ہیں لیکن پاکستان کی سیاست میں اس کا تجربہ کچھ زیادہ ہی ہوگیاہے۔ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے سیاستدان یکا یک حالات کو بدلتا دیکھ کر اپنی پوزیشن بھی بدل جاتےہیں ۔ایسا ہی کچھ مولانا فضل الرحمن امیر جماعت جمعیت علمائے اسلام نے کیا ۔عمران خان کو کسی زمانے میں یہودی ایجنٹ کہنے والے اور ان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے میں پیش پیش مولانا نے بھی آج ایک سیاسی یوٹرن لے لیا۔کل کی پریس کانفرنس میں مولانا نے عمران خان کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دیاتو آج عمران خان کے نمائندہ وفد جس کی سربراہی اسد قیصر کررہے تھے کہ ساتھ ملاقات کر ڈالی۔

نجم سیٹھی کا تجزیہ

‘اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹالک شوز میں اس خبر کو جگہ ملی اور مختلف صحافیوں نے اس پر اپنی اپنی آراء دیں۔بعض کا کہنا تھا کہ سیاست میں حرف آخر کچھ نہیں ،سیاسی جماعتوں کو لچک دکھاتے ہوئے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا رستہ کھلارکھنا چاہئے اور اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا۔ایسے میں پاکستان کے نامی گرامی صحافی نجم سیٹھی نے سماء نیوز پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کا کوئی الائنس بننے نہیں جا رہا ۔یہ عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ پر پریشر بڑھانے کا ایک طریقہ ہے کہ جتنے لوگ زیادہ باہر نکلیں اتنا بہتر ہے  اور اس سے ان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

یہ سب طریقے ہیں  کچھ اپنی جگہ بنانے کے لئے کہ کسی طرح مقتدرہ پیچھے ہٹے اور پھر ایسے لوگ لائے جائیں جو کہ قابل قبول ہوں۔اس کا مطلب قطعا یہ نہیں ہے کہ عمران خان صاحب کسی کے ساتھ اتحاد کریں گے وہ کبھی نہیں ہوگا۔نہ مولانا کریں گے اور نہ وہ کریں گے۔مولانا کا بیان سب ڈرامہ ہے،سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ عمران خان کے ساتھ اس وقت ہاتھ ملا لیں۔کیونکہ ایسا کرنے سے دونوں کا بیانیہ اڑ جائے گا۔

کیا کسی تحریک میں عمران اور مولانا دونوں اکٹھے کنٹینر پر کھڑے ہوسکتے ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ مولانا بھی پریشان ہیں اور غصے میں ہیں کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے۔ان کا خیال ہے کہ ان کی سیٹیں زیادہ تھیں لیکن ان کو وہ نہیں ملیں۔

جب عمران خان کی حکومت کے دوران مولانا دھرنا لے کر آئے تو کسی نے ان کا ساتھ نہیں دیا،سب جانتے تھے کہ یہ مولانا کے ساتھ ڈرامہ ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا اپنی گیم کھیلیں گے اور وہ سب کچھ اپنے ہاتھ میں رکھیں گے۔وہ کسی صورت میں عمران کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

کیا تحریک انصاف اور پی پی پی کو حکومت بنالینی چاہئے؟

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مولانا کی جانب سے جو ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی آفر کی گئی اس کا مقصد یہ تھا کہ عمران اور پی پی پی کو حکومت بنا لینے دیں۔آئیڈیا تو یہ اچھا ہے لیکن سیاست میں ایسا نہیں ہوتا۔ن لیگ کے ساتھ ناراضگیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی لاہور کی سیٹ کے متعلق مولانا کا بیان بڑا معنی خیز ہے۔اور میں بہت حیران ہوں کہ مولانا نے یہ بات اتنی کھل کر کی،گویا انہوں نے ایک الزام لگایا کہ اتنا بڑا لیڈر ہوکر نواز شریف ایک سیٹ لاہور کی نہ جیت سکا۔ن لیگ کے اندر بھی بہت بے چینی ہے۔بعض لوگ جو ہارے ہیں ان کے اندر بھی یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ اور لو گ بھی ہاررہے تھے انہیں توجتوادیا گیا لیکن ہمیں ہروادیا گیا۔

کیا نواز شریف اپنی قومی اسمبلی کی سیٹ رکھیں گے؟

ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے مشکل لگتا ہے کہ  وہ اسمبلی آئیں گے۔ہوسکتا ہے کہ وہ ایک دفعہ آجائیں اور بعد میں چلے جائیں میراخیال ہے کہ ان کا انٹرسٹ وفاقی حکومت نہیں بلکہ پنجاب کی حکومت ہوگی۔’

الیکشن کے بعد اب تک کی صورتحال کے مطابق کوئی بھی پارٹی حکومت نہیں بنا پارہی،جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسی جماعت یا جماعتیں ملکر پاکستان کی حکومت کی باگ ڈور سنبھالتی ہیں۔

Watch More Latest News Here

Watch More Talk Shows Alerts Here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *