Big Breaking: Congratulations to Virat Kohli And Anushka as they blessed with a baby boy
Big Breaking: Congratulations to Virat Kohli And Anushka as they blessed with a baby boy
بریکنگ نیوز:ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد،بیٹے کا کیا نام رکھا؟۔وامیکا کو بھائی مل گیا،فیملی مکمل۔تفصیلات جانئے
جی ہاں بھارت میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے فینز اس وقت ضرور خوش ہوں گے اور جشن منارہے ہوں گے کیونکہ ان کے پسندیدہ جوڑے کے ہاں ایک اوربچے کی ولادت ہوئی ہے۔ویرات کوہلی اوانوشکا 11دسمبر 2017 کورشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب سے تین سال قبل جنوری 2021 میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام وامیکا تھا۔
ویرات کوہلی نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں 15فروری کو ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اوراس کا نام اکائے رکھا گیا ہے۔ویرات نے ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے اپنے فینز کو دعا کرنے کا بھی کہا۔
ویرات اور انوشکا کی جوڑی بھارتی شوبز اور کرکٹ کی دنیا کی سب سے خوبصورت اور پرکشش جوڑی ہے۔ان کے ہاں بچے کی پیدائش کو لیکر افواہیں کافی دیر سے گرم تھیں۔ان افواہوں کو لیکر میڈیا میں خوب چرچا بھی جاری رہا۔ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب ویرات کوہلی نے بھارت میں ہونے والی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں سے رخصت لی۔اس وقت ان کے فینز اور میڈیا پر چہ میگوئیاں ہونے لگیں کہ آخر ویرات نے سیریز سے آرام کیوں لیا۔پھر ساؤتھ افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلئیرز نے اپنے وی لاگ میں یہ دعویٰ کرڈالا کہ ویرات اور انوشکا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے شاید اس وجہ سے ویرات رخصت پر ہیں لیکن انہیں جلد ہی یہ احساس ہوگیا کہ کسی کی پرائیویٹ زندگی کے بارہ میں راز کو افشاں کر کے ان سے بڑی بھول ہوگئی ہے۔انہوں نے اس کے بعد ویرات اور انوشکا سے معذرت کرلی اور کہا کہ ویرات اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اس لئے رخصت پر ہیں۔
ایک بات یہ بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ بھارتی میڈیا میں انوشکا کی حاملہ ہونے کی خبریں ستمبر سے سرگرم تھیں اور اگر آپ نے اس بات کی تصدیق کرنی ہوتو ماہ اکتوبر میں بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ لیں۔ جی ہاں انوشکا بھارتی میچز اور خاص کر ورلڈ کپ فائنل دیکھنے بھی پہنچی تھی اور ان کے ڈھیلے ڈھالے لباس کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید وہ حاملہ تھیں۔
یہاں ایک سوال حل طلب یہ رہ جاتا ہے کہ انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش آیا بھارت میں ہوئی یا کسی اور ملک میں؟اس سوال کو سلجھانا ابھی باقی ہے۔لیکن سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں لندن میں دیکھا گیا ہے۔یہ تصویر کتنی درست اور کتنی غلط ہے اس کی تصدیق یا تردید تو ویرات یا ان کی اہلیہ ہی کرسکتی ہیں۔
‘اکائے نام کا مطلب’
ویرات اور انوشکانے اپنے بیٹے کا نام ‘اکائے’ رکھا گیا۔آخر اکائے کا مطلب کیا ہے؟ ویرات اور انوشکا کے پاکستان اور بھارت کے باہر رہنے والے فینز یہ نام سن کر ضرور چونک گئے ہوں گے کہ اس نام کا مطلب کیا ہے؟یقینا آپ نے بھی جب یہ نام پڑھا ہو گا تو آپ کو بھی حیرانی ضرور ہوئی ہوگی۔چلئے ہم آپ کی اس الجھن کو سلجھا دیتے ہیں۔ایک بھارتی ویب سائٹ دی ویک کے مطابق اس نام کا مطلب’لافانی اور لازوال’ ہے۔