Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Is Deepika Padukone pregnant too? Indian Media reports

Is Deepika Padukone pregnant too? Indian Media reports

کیا دیپیکا پڈوکون بھی حاملہ ہوگئی ہیں؟ بھارتی ویب سائٹ کی خبر نے تہلکہ مچا دیا

انٹرو

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سب سے پرکشش اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ہاں جلد ایک ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔صبح سے بھارت میں دیپیکا کی حاملہ ہونے کی خبر ٹرینڈ کررہی ہے۔دیپیکا پڈوکون دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔دیپیکا اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ پانچ سال قبل سال 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

بھارت کی ایک ویب سائٹ دی ویک نے حال ہی میں ایک ایسا دعوی ٰ کیا ہے جسے سن کر دیپیکا کے پرستار چونک گئے۔دی ویک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ دیپیکا حاملہ ہیں اور اس وقت تیسرے اور چھٹے ماہ کا درمیانی عرصہ کی حاملہ ہیں۔اس ویب سائٹ کے مطابق دیپیکا کی حاملہ ہونے کی افواہوں نے اس وقت سراٹھایا جب حال ہی میں انہوں نے برطانیہ میں ہونے والے ایک فلمی میلے میں بہت محدود پیمانے پر شرکت کی۔اس ویب سائٹ  کے مطابق اداکارہ نے فلمی میلے کے دوران ایسے لباس کا انتخاب کیا جوکہ ڈھیلا ڈھالا تھا ،یعنی ان کے اس انتخاب کا مقصد یہ تھا کہ کسی طرح وہ اپنے پیٹ کے خدوخال  کو چھپا سکیں۔

اس ویب سائٹ کے اس دعوے کو ہم قطعا سچ نہ مانتے اگر بھارت کے نامی گرامی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اس خبر کو اپنے شمارہ میں جگہ نہ دی ہوتی۔اخبارٹائمز آف انڈیا نے بھی اس خبر کا حوالہ دیا  اور خیال ظاہر کیا کہ رنویر اور دیپیکا کے ہاں پہلے  بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ دوسری طرف دیپیکا اور ان کے شوہر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق  یا تردید تا حال سامنے نہیں آئی۔اور نہ ہی ان کی جانب سے اپنے کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اپ ڈیٹ جاری کی گئی۔

دیگر بالی ووڈ اداکارؤں کے حاملہ ہونے کی افواہیں

بھارت کی  دیگر اداکاراؤں کے حاملہ ہونے کی افواہوں کا بازار بھی گرم ہے۔کچھ روز قبل انوشکا  شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں  دوسرے  بچے کی پیدائش کی افواہ نے بھی جنم لیا۔اس خبر کے پیچھے راز کچھ  یوں تھا کہ ویرات کوہلی نے بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوابتدائی میچز سے رخصت لی۔جس پر میڈیا میں اس بات کا خوب چرچا ہوا کہ شاید ان کے ہاں بھی دوسرے   ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ان افواہوں پر جلتی  کے تیل  کا کام ساؤتھ افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلئیرز کا وہ وی لاگ تھا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ویرات نے اس سیریز سے رخصت اپنے دوسرے  بچے کی ممکنہ پیدائش کی وجہ سے لی۔یادرہے کہ اے بی ڈی ویلئیرز نے بعد میں  ویرات اور انوشکا سے ان کی پرائیویسی لیک کرنے پر معذرت کی اور کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے،ویرات صرف اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

قارئین جس وقت ہم یہ بلاگ لکھ رہے ہیں اسی وقت  ان افواہوں نے حقیقت کا روپ دھار لیا اور ویرات کوہلی نے  اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر کی تصدیق کردی۔ویرات اور انوشکا کے اس بچے کا نام ‘آکے’ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بریکنگ نیوز:ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں ننھے مہمان کی آمد،بیٹے کا کیا نام رکھا؟ جانئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *