Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Talk Shows Alerts

How far the issues will go after Liaquat Chattha’s confession? Aitzaz Ahsan’s views

How far the issues will go after Liaquat Chattha’s confession? Aitzaz Ahsan’s views

کیا الیکشن کے بعد پاکستان میں سیاسی استحکام آنا ممکن ہے؟ کمشنر راولپنڈی کے اعتراف کے بعد سیاست  کس طرف رخ کرے گی؟ اعتزاز احسن کی ماہرانہ گفتگو

تعارف

شاید ہی کوئی  پاکستانی ایسا ہو جو پاکستان کے نامور وکیل اور سیاستدادن اعتزاز احسن  کے نام سے واقف نہ ہو۔اعتزازاحسن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ ایک  مایہ ناز ماہر قانون کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔سیاسی گفتگو کے ساتھ ساتھ ان کے قانونی نکات ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔پاکستان میں الیکشن کے بعد دن بدن بدلتی صورتحال پر اعتزازاحسن کی رائے یقینا قابل قدر ہوگی۔

کیا پاکستان میں سیاسی استحکام ممکن ہے؟

‘اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ  کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان سے شروع ہونے والا معاملہ بہت پھیل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ  لیاقت چٹھہ کے انکشافات کے بعد نگران حکومت تو بہت گھبرا گئی ہے۔جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں اورگرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔یہ تمام معاملے کو ریورس کرنا چاہتے ہیں اور ریٹرننگ آفیسرز پر دہشت پھیلانا چاہتے ہیں کہ اگر ہم نے کوئی بیان دیا یا مؤقف دیا تو ہمارے ساتھ بھی ایسا نہ ہوجائے۔

تازہ ترین ٹالک شوز الرٹس جاننے کے لئے کلک کریں

کیا لیاقت چٹھہ کی دماغی حالت درست نہ ہے؟

نجی ٹی وی کی اینکر نے ان سے سوال کیا کہ ہماری حکومت کے ایک وزیر نے تو کمشنر راولپنڈی کی ذہنی حالت پر سوال اٹھا دیئے ہیں،اس پر کیا کہیں گے؟اعتزازاحسن نے ایک دلچسپ واقعہ سنانے کے بعد بتایا کہ یہ تو ان کا طریقہ ہے کہ بچنے کیلئے کسی کو بھی پاگل قرار دے دیتے ہیں۔آراوز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر تو اتنا جانبدار ہے کہ اس نے 90 دن میں پنجاب اور کے پی کے کے الیکشن کروانے تھے لیکن اس  نے وہ بھی نہیں کروائے۔اس نے تو سپریم کورٹ کے مطابق پنجاب میں مئی کو الیکشن بھی نہیں کروایا۔

کمشنر کا چیف جسٹس پر الزام کے متعل جواب میں  انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چیف جسٹس صاحب اس بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے جو الیکشن کے حوالے سے کیس کی سماعت کرے گا۔تمام پارٹیز کا مؤقف ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے،کیا آپ کو الیکشن کے کالعدم ہونے کا چانس نظر آرہا ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو کوئی حل نہیں کہ الیکشن کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ نئے الیکشن میں جایا جائے۔ان  کا کہناتھا کہ سب سے آسان حل یہ ہے کہ تمام لوگوں  کو ہر پولنگ اسٹیشن پر فارم 45 دیا گیا تھا،الیکشن کمیشن تو جانبدار ہے اس لئے اس طرف تو وہ لوگ جاتے ہی نہیں ہیں۔

ہمارا امیداو ر سلمان اکرم راجہ فارم 45 لیکر گھوم رہا ہے لیکن کوئی شنوائی کرنے والا نہیں۔عون چوہدری کون ہے اس کو تو کوئی جانتا بھی نہیں ہے۔عون چوہدری کو پتہ نہیں کس نے ستر اسی ہزار ووٹ ڈلوا کر جتوا دیا۔میں لاہور کا رہنے والا ہوں لیکن میں بھی عون چوہدری کو نہیں جانتا۔’

پاکستان کی عوام کی ساری نظریں اب سوموار کو لگنے والے اس کیس کی جانب ہیں جو کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کو کالعدم قرار دئے جانے کے متعلق ہے۔اب دیکھنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس پر کیا فیصلہ آتاہے۔۔

Chief Justice Qazi Faez Isa’s reaction on the accusition of Commissioner Rawalpindi

Watch More Latest News Here

Watch More Talk Shows Alerts Here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *