Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Breaking News: Social Media Services Facebook and Instagram went down worldwide

Breaking News: Social Media Services Facebook and Instagram went down worldwide

انٹرو

کیا آپ کی فیس بک چل رہی ہے یا نہیں؟ ابھی اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کریں۔۔جی ہاں پاکستان سمیت پوری دنیا میں  فیس بک اور انسٹا استعمال کرنے والے صارفین کو ان پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان  میں رہنے والے کے مختلف علاقوں سے لوگوں  نے شکایت کی ہے کہ انہیں فیس بک تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ۔پاکستان تو کیا دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے صارفین کو بھی میٹا سروسز استعمال کرنے میں مشکل پیش آئی۔۔ لیکن تاحال فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاکہ ایسا کیوں ہوا۔

پس منظر

   صارفین نے جو شکایات درج کروائیں ان میں ان  کا کہناتھاکہ ان کا فیس بک  اکاؤنٹ خودہی  لاگ آؤٹ ہو گیا اور جب دوبارہ لاگ ان کرنا چاہا تو پاس ورڈ ہی نہ لگ پایا۔پاکستان میں چند روز سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس یعنی ٹوئٹر بند ہے اور سندھ ہائی کورٹ میں اس کی بندش کے خلاف سماعت بھی جاری ہے،ایسے میں میٹا یعنی فیس بک کی اچانک بندش نے صارفین کو پریشان کردیا۔صارفین سمجھنے لگے کہ کہیں اس کی بندش بھی پاکستان میں خود ہی تو نہیں کردی گئی لیکن جب آہستہ آہستہ میڈیا پر رپورٹس آنے لگیں کہ یہ بندش بین الاقوامی ہے تو پاکستانیوں کی جان میں جان آئی۔

نتیجہ

یاد رہے کہ بندش عارضی تھی اور تقریبا ایک گھنٹے بند رہنے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں فیس بک کی سروسز دوبارہ جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئیں اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں تمام تر سروسز بحال کردی گئیں۔

Watch More Talk Shows Alerts Here

Watch More Latest News Here

Top 10 Pakistani Talk Shows in 2024 – Pak Talk Shows

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *