Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Talk Shows Alerts

Top 10 Pakistani Talk Shows in 2024 – Pak Talk Shows

Top 10 Pakistani Talk Shows in 2024 – Pak Talk Shows

تعارف

کہتے ہیں کہ ایک انسان کو  حالات حاضرہ سے  بخوبی واقف ہونا چاہئے۔انسان کو اپنے ملک،معاشرے بلکہ آج کل چونکہ دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے تو اس کو بین الاقوامی حالات کا بھی علم ہونا بہت ضروری ہے۔دنیا مجموعی لحاظ سے اس وقت بدامنی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔ایسے میں پل پل بدلتی ہوئی صورتحال سے واقف رہنا اور بھی ضروری ہوجاتا ہے۔پاکستان کی بات کریں تو چند سال پہلے تک معلومات حاصل کرنے کے اگر ذرائع دیکھے جائیں تو وہ اخبارات ،رسائل اور کچھ حد تک ٹیلی ویژن بھی اس میں شامل تھا۔لیکن جب سے  سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا نے ہماری زندگیوں میں ایک فرد جیسی جگہ بنا لی ہے تب سے معلومات تک رسائی حاصل کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے۔لیکن یہ معلومات کس حد تک تصدیق شدہ ہیں ان کا جاننا بہت ضروری ہے۔

جہاں تک پاکستان کی سیاست کا تعلق ہے ،عوام اس میں خوب دلچسپی لینے لگی ہے۔یہ صورتحال اس وقت سامنے آتی ہے جب 2008 کے بعد مختلف نیوز چینلز کی بھرمار ہونی شروع ہوئی۔ سار ادن ٹی وی چینلز پر خبریں چلتی رہتیں اور پھر ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جو کہ  ٹالک شوز کے نام سے جانا جاتاہے۔رات آٹھ بجے آپ کوئی بھی نیوز چینل لگا لیں آپ کو ضرور کوئی نہ کوئی ٹالک شو دیکھنے کو مل جائے گا۔ان ٹالک شوز کا فائدہ عوام کو اس حد تک ہوا کہ اسے شعور آنا شروع ہوگیا۔اس شعورکا  سہرا پاکستان کے مختلف مایہ ناز صحافیوں  اور سیاستدانوں کو جاتا ہے جنہوں نے کئی سالوں سے اس کام کو جاری رکھا ہوا ہے۔آج ہم ایسے ہی مختلف ٹالک شوز کا ذکر کریں گے اور دیکھیں گے کہ ہماری نظر میں سال 2024 میں کونسے ایسے ٹالک شوز ہیں جو اپنی انفرادیت اور انوکھی معلومات کے لحاظ سے ٹاپ ٹین میں آسکتے ہیں۔

(Live With Dr. Shahid Masood) لائیوود ڈاکٹر شاہد مسعود

ہمارے خیال میں اگر ٹالک شوز کو درجہ بندی میں تقسیم کیا جائے تو پہلے نمبر پر پاکستان کے مشہور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعودکا شو’لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود ‘ہے۔یہ شو کافی پرانا شو ہے اور ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب کو بین الاقوامی سیاست پر ایک گونا گرفت حاصل ہے ۔ان کے اس شو کا سفر  نیوز ون سے ہوتا ہوا آجکل معروف ٹی وی چینل جی این این پر جاری ہے۔

(Aaj Shahzeb Khanzada Kay Sath) آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ

آپ کو اگر کسی بھی سیاسی یا قانونی  موضوع کو سمجھنے میں کوئی دقت پیش آرہی ہوتو آپ  کو فورا جیونیوز کی سکرین آن کر کے اس شو کو دیکھنا چاہئے۔شاہزیب خانزادہ کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ  قانونی پیچیدگیوں سے بھرپور موضوع کو آسان پیرائے میں اپنے ناظرین تک پہنچانا جانتے ہیں۔

(Sethi Se Sawal)سیٹھی سے سوال

ہماری درجہ بندی کے مطابق تیسرے نمبر پر معروف صحافی نجم سیٹھی کا شو ‘سیٹھی سے سوال’ہے۔یہ شو نجم سیٹھی کی چڑیا کے حوالے سے جانا جاتاہے۔نجم سیٹھی صاحب کے اس شو کی خصوصیت ان کی وہ اندر کی خبریں ہیں جو وہ اپنی چڑیا کے ذریعہ اپنے ناظرین تک پہنچاتے ہیں جو اکثر درست ثابت ہوتی ہیں۔آپ یہ شو سماء ٹی وی پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

(Capital Talk with Hamid Mir)۔کیپیٹل ٹالک ود حامد میر

یہ بھی جیونیوز کا ایک پرانا شو ہے جسے معروف صحافی حامد میر ہوسٹ کرتے ہیں۔آجکل یہ سوموار سے جمعرات رات آٹھ بجے نشرہوتاہے۔اس شو کی خصوصیت  حامدمیرکے وہ انوکھے سوالات ہیں جن کے ذریعہ وہ بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں۔یہ شو بہت معلومات افزاء اور دلچسپ معلومات پر مشتمل ہوتاہے۔

(Breaking Barriers with Maick)بریکنگ بیرئیرز ود مالک

معروف صحافی محمد مالک اس شو کے ہوسٹ ہیں۔گویہ شو پاکستان کے ایک نئے نیوز چینل پر شروع کیا گیا ہے لیکن محمد مالک کی جادوئی شخصیت کے باعث یہ شو پاکستانی ٹالک شوز میں بہت  جلد اپنا مقام بنا چکا ہے۔اس شو کی ایک اور خصوصیت محمد مالک  کی جانب سے شئیر کی جانے والی بریکنگ نیوز اور اندرکی خبریں ہیں ،جس نے اس شو کو چار چاند لگادئے ہیں۔

(Off the Record)آف دی ریکارڈ

یہ شو پاکستان کے ایک ماہر صحافی کاشف عباسی ہوسٹ کرتے ہیں جو کہ اے آروائی  نیوز کا غالبا سب سے پرانا ٹالک شو ہے۔کاشف عباسی کا اپنے مہمانوں سے سوالات کرنے کا انداز اس شو کو منفرد بنادیتاہے۔کاشف عباسی اپنے سوالات کے ذریعہ ہر قسم کی معلومات اخذ کرنے کا طریقہ خوب جانتے ہیں۔یہ سوموار سے جمعرات رات آٹھ بجے نشر ہوتاہے۔

(Madd e Muqabil)مدمقابل

رؤف کلاسرا کے نام سے شاید ہی کوئی پاکستانی ناواقف ہو۔رؤف کلاسرا کا یہ ٹالک شو آجکل نیونیوز پر  رات دس بجے نشر ہوتاہے۔رؤف کلاسرا کے اس شو نے تقریبا پاکستان کے تمام معروف چینلز پر سفر کیا ہے۔کلاسرا صاحب  بہت قابل اور سیاست پر گہری نگاہ رکھنے والے صحافی ہیں۔معاملات کے تہہ تک پہنچنے کی خوبی بھی ان میں پائی جاتی ہے۔

(Khabar Hai)خبر ہے

یہ عارف حمید بھٹی اور سعید قاضی کا مشہور ٹالک شو ہے۔دونوں صحافیوں کا تجزیوں کو عوام میں دلچسپی سے سنا جاتاہے۔آجکل یہ شو جی این این پر سوموار سے جمعرات رات آٹھ بجے نشر ہوتاہے۔

(Nadeem Malik Live)ندیم ملک لائیو

سماء  ٹی وی پر نشر ہونے والا یہ معروف اور جانا پہچانا ٹالک شو ہے جسے معروف صحافی ندیم ملک ہوسٹ کرتےہیں۔ندیم ملک پاکستان کی سیاست کے پیچ وخم کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں ا سلئے ان کا تجزیہ بھی سننے کے لائق ہوتاہے۔

(Report Card)رپورٹ کارڈ

پاکستان کے مشہور نیوز چینل جیو نیوز پر سوموار سے جمعہ نشر ہونے والا یہ ٹالک شو اپنی منفردحیثیت رکھتا ہے۔پاکستان کے مایہ نازصحافی سہیل وڑائچ،سلیم صافی،ارشاد بھٹی  اور ریما عمر جیسے تجزیہ نگار بطور مہمان شامل ہوتے ہیں۔پاکستان کے سیاسی  اور معاشی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی جاتی ہے ۔یہ ٹالک شو بھی عوام میں مقبولیت کے درجہ تک پہنچا ہواہے۔

ہماری ادنیٰ رائے میں  یہ ہمارے ٹاپ ٹین ٹالک شوز کی فہرست تھی ،یقینا آپ کی فہرست میں بھی یہ ٹالک شوز ضرور شامل ہوں گے۔اپنی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کریں

Exclusive: MQM’s Mustafa Kamal’s audio got leaked about fake election mandate

Watch More Talk Shows Alerts Here

Watch More Latest News Here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *