Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Exclusive: MQM’s Mustafa Kamal’s audio got leaked about fake election mandate

Exclusive: MQM’s Mustafa Kamal’s audio got leaked about fake election mandate

انٹرو

الیکشن 2024 کے  نتائج منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کی جماعتوں میں سے بعض نے ہمیشہ کی طرح اس الیکشن پر بھی شفافیت نہ ہونے اور دھاندلی کے الزامات لگا دئے ۔تحریک انصاف جس کے  امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے اور 81نشستیں جیتیں   نے بھی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آواز بلند کی اور سڑکوں پر اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔کراچی میں کرائے گئے الیکشن پر سب سے زیادہ سوالیہ نشان اٹھائے گئے اور تحریک انصاف نے سوال اٹھایا کہ ایم کیوایم کراچی سے تمام نشستیں جیتنے میں کیسے کامیاب ہوگئی۔ایسے میں ایم کیو ایم کے ایک اہم رہنما مصطفیٰ کمال کی آڈیو اور لیک ویڈیو نے جلتی پر تیل کا کام دیا اور شکوک و شبہات کو  مزید تقویت دی۔

مصطفی کمال کی آڈیو

مصطفی کمال کی آڈیو 27فروری کو  منظرعام پرآگئی۔اس آڈیو  میں وہ اپنی رابطہ کمیٹی کو یہ بتا رہے ہیں  کہ ن لیگ والوں نے ہمیں بتایا کہ پیپلز پارٹی تو یہ کہتی ہے کہ ہمارا تو مینڈیٹ جعلی ہے ایم کیو ایم کا تو سارے کا سارا سو فیصد مینڈیٹ جعلی ہے۔دوسری سنسنی  خیز بات جو ن لیگی حکام کی جانب سے بتائی گئی کہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس توحکومت بنانے کے لئے نمبرز کی تعداد پوری ہے،ایم کیو ایم کو نکالیں ۔

قارئین جب یہ آڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بھی گردش کرنے لگی اور ٹرینڈ چلنے لگا۔کیا یہ آڈیو جعلی تھی یا اصلی؟یہ عقدہ بہت جلد ہی حل ہوگیا کیونکہ مصطفی کمال نے فورا ہی اس آڈیو کے اصلی یا نقلی ہونے کی تصدیق کردی۔ان کا کہنا تھا کہ آڈیو سوشل میڈیا پر جو آڈیو چل رہی ہے وہ میری ہی ہے۔ اب سوال یہ رہ گیا کہ اس آڈیو کے لیک کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟اس بارہ میں ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے کمرے میں یہ میٹنگ ہورہی تھی اور وہاں ریکارڈنگ کی جارہی تھی۔جب اس کا فرانزک چیک کیا تو ہمیں پتہ چل گیا کہ یہ ایم کیوایم لندن نے جاری کی اور ہمیں چھپے ہوئے شخص کا بھی پتہ چل گیا۔

لیک آڈیو پر زرتاج گل کی رائے

تحریک انصاف کی اہم رہنما زرتاج گل کا اس آڈیو پر کہنا تھا کہ مصطفی کمال کے اس بات کو تسلیم کرنے کے بعد کہ یہ آڈیو انہی کی ہے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ مینڈیٹ بھی جعلی ہے،ووٹ بھی جعلی ہے اور فارم سینتالیس کے ذریعہ  لوگوں کو جتوایا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو اکثریت دلوانے کے لئے دھاندلی کا سہارا لیا گیا ہے اور آج بھی لودھراں کے اندراختر کانجو کو دوبارہ گنتی کر کے جتوایا گیا۔الیکشن تو 8فروری کو ہوا تھا لیکن اب بعد میں لوگوں کو جتوایا جارہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس آڈیو میں دو باتوں کو تسلیم کیا گیا ہے ۔ایک یہ کے چیزیں طے ہورہی ہیں  یعنی کہ عوام کے ووٹ سے چیزیں طے نہیں ہوئیں بلکہ فیصلے کہیں اور ہوئے ہیں۔دوسری بات یہ کہ ایم کیوایم کے پاس سارے کا سارا مینڈیٹ جعلی ہے۔اس آڈیو کے بعد یہ واضح ہوگئی کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر زبردستی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔اور میں حیران ہوں کہ یہ حلف کس طرح لے رہے ہیں۔یہ عوام کے سامنے کس منہ سے جائیں گے۔

جاوید چوہدری کا تجزیہ

پاکستان کے مشہور صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کا اس آڈیو لیک کے بارہ میں کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم کے خیال کے مطابق  یہ لندن سے آڈیو جاری کی گئی ہے۔لیکن اس آڈیو نے ایک بات تو ثابت کردی ہے کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات موجود ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ  انہیں اس اتحاد کا حصہ بنایا جائے۔دوسری جانب ن لیگ بھی انہیں نخرے کر کے لے رہی ہے۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میری انفارمیشن کے مطابق ایم کیو ایم کو مسلم لیگ ن مسترد نہیں کرسکے گی۔اس سے انہیں  یہ فائدہ ہوگا کہ پیپلزپارٹی کا ہاتھ زیادہ ان پر نہیں آئے گا اور ان کو یہ ڈررہے گا کہ کسی وقت وہ ایم کیوایم کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنا سکتی ہے۔

Youtube

Uzma Kardar’s video message regarding her viral video with Maryam Nawaz

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *