Uzma Kardar’s video message regarding her viral video with Maryam Nawaz
Uzma Kardar’s video message regarding her viral video with Maryam Nawaz
Youtube
مریم نوازکی جانب سے عظمی کاردار کا ہاتھ جھٹکنے کی وائرل ویڈیو پر عظمی کاردار کی وضاحت
انٹرو
آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم دن تھا۔آج صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب تھا۔صبح سے ہی پاکستان کے میڈیاپر اس کی کوریج کا آغاز ہوگیا۔پنجاب اسمبلی میں جن امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا وہ تھے،مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوا ز اور تحریک انصاف ،سنی اتحاد کی جانب سے رانا آفتاب۔اجلاس شروع ہوتےہی سنی اتحاد اور تحریک انصاف کے ممبران نے احتجاجا اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔اس پر مریم نواز نے اسپیکر سے درخواست کی کہ ان کو مناکر اسمبلی میں واپس لایا جائے۔خیر سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے بغیر ہی اجلاس کا آغاز ہوا اور مریم نواز صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوگئیں۔مریم نواز کو کل 220 ووٹ ملے ۔انتخاب کے بعد مریم نواز نے ایک دھواں دار تقریر کی جس میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کو بیان کیا۔
وائرل ویڈیو
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے روز مریم نوازن لیگ کی خواتین سے مل رہی تھیں تو ایسے میں ان کا گزر عظمی کاردار صاحبہ کے پاس سے ہوا وہ اٹھ کر انہیں گلے ملیں،تو اس کے بعد وائرل ویڈیو میں ایسا لگتا ہے کہ مریم نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا۔کیمرے کی آنکھ نے یہ مناظر محفوظ کر لئے تو ساتھ ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونی شروع ہوگئی۔پاکستان کے مشہور اخبار ڈان نیوز کے یوٹیوب چینل پر بھی اسے اپ لوڈ کیا گیا اور نامی گرامی ویب سائٹ پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔یاد رہے کہ عظمی کاردار پچھلی حکومت میں تحریک انصاف کی پارٹی میں شامل تھیں اور پھر پارٹی سے اختلاف کر کے الگ ہوگئیں۔
عظمی کاردار کا ردعمل
‘جب یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تو کچھ دیر بعد عظمی کاردار نے اس پر وضاحت دینا ضروری سمجھی۔ان کے مطابق اصل واقعہ کیسے پیش آیا اس کے بارہ میں اب ہم آپ کو بتاتے ہیں۔عظمی کاردار کا کہنا تھا کہ جنہوں نے جھوٹ کی فیکٹریاں بنائی ہوئی ہیں وہ اس ویڈیو کو وائرل کررہےہیں۔ان کا کہناتھا کہ یہ ویڈیو صبح کے وقت کی ہے۔میں صبح بیٹھی ہوئی حلوہ پوری کا ناشتہ کررہی تھی اور میرے ہاتھ پر چکنائی لگی ہوئی تھی۔جب مریم نواز پیچھے سے آئیں تو میں جذبات میں آگئی اور میرے ذہن میں نہیں رہا ان کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ اس طرح کی فضول حرکتیں کرنی بند کردیں اور باز آجائیں۔کسی کی عزت کا تھوڑا سا خیال کرلیں۔کہ میرے ہاتھ صاف نہیں ہیں تو میں نے وہ اپنا ہاتھ خود ہی نیچے کر لیا نہ کہ مریم نے ایسا کیا۔
مجھے جتنی عزت ،پیار اور احترام مریم نواز کی طرف سے ملا ہے اس کا تو آپ اندازہ ہی نہیں کرسکتے۔اور نہ میں بتا سکتی ہوں۔آپ لوگوں کو دلی صدمہ اور بہت تکلیف ہے کہ کس طرح مریم نے مجھے اپنے ساتھ لگایا ہوا ہے اور ن لیگ کا ٹکٹ بھی دیا ہوا ہے۔میں آپ کو برنال بھیج دوں گی،جوبھی ہوا وہ میری غلطی تھی۔مریم صاحبہ نے کچھ نہیں کیا،اگر میں ان کی جگہ ہوتی تو میں بھی ایسے کرتی۔’
سمیع ابراہیم کا تجزیہ
عظمی کاردار اور مریم نواز کی وائرل ویڈیو پر معروف تجزیہ نگار سمیع ابراہیم کا اپنے آج کے وی لاگ میں کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے دیکھنے کے بعد مجھے عمران خان کا وہ کلپ یادآرہا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج جو بھی پارٹی چھوڑ کرجارہے ہیں اور لوٹے بن رہے ہیں میں ان میں سے آج کسی کونہیں روکوں گا۔لوگ ان کا بائیکاٹ کریں گے۔ان کو کوئی منہ نہیں لگائے گا۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ آج اس ویڈیو میں عظمی کاردار کا جو انجام ہوا ہےوہ سب کے سامنے ہے اور ان سب لوگوں کے لئے ایک سبق ہے کہ جو وفاداریاں بدلتے ہیں ان کا یہی حشر ہوتا ہے۔
جاوید چوہدری کی رائے
جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ عظمی کاردار اور مریم نواز کا یہ کلپ کیفے ٹیریا کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں عظمی کاردار کا کلپ اور ان کیم وضاحت کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ وہ درست نہیں کہہ رہیں۔کیونکہ کلپ کو اگر دیکھا جائے تو پتہ لگتا ہے کہ وہ خود اٹھ کر ملیں اور مریم نوازنے ایک خاص حد تک انہیں برداشت کیا جب انہوں نے دونوں بازوؤں کے ساتھ ان کو جکڑنے کی کوشش کی تو مریم نے ان کا ہاتھ ہٹا دیا اور آگے بڑھ گئیں۔۔میرا خیال ہے کہ عظمی کاردار کو اب پروٹوکول کا خیال رکھنا پڑے گا۔مسلم لیگ ن کے اندر ہر شخص گلے نہیں ملتا۔۔
Watch More Talk Shows Alerts Here
Watch More Latest News Here
Imran Khan’s sister Aleema Khan scolded a reporter very badly on asking a question