Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Top 5 Latest  News of the Day – Top Trending News

Top 5 Latest  News of the Day  – Top Trending News

کیا کھلاڑیوں کو بیگمات کوغیر ملکی دوروں پرلے جانا چاہیے؟عمران خان پرا یک اور فرد جرم عائد خبروں کی دنیا میں دن بھر آج کیا ہوتارہا؟ پڑھئے آج کی سب سےدلچسپ ٹاپ 5 اسٹوریز

انٹرو

آج سے ہم اپنے پڑھنے والوں کے لئے ایک نیا سلسلہ شروع کررہے ہیں جس میں ہم دن بھر کی خبروں میں سےسرفہرست پانچ بریکنگ نیوز آپ سے شئیر کریں گے۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں سیاست میں دن دبدن دلچسپی بڑھتی جارہی ہے ،پاکستان کے مختلف اخبارات اور نیوز چینلز پر خبروں کی بھرمار ہوتی ہے۔آپ کے لئے یقینا بار بار ٹیلی ویژن یا سوشل میڈیا کو سکرول کرنا مشکل کا باعث ہوگا۔اس لئے ہم لائے ہیں آپ کے لئے آج سے ایسی نیوز سٹوریز جنہیں آپ پڑھ کر یہ جان جائیں گے کہ پاکستان کی سیاست اور ملکی حالات کس طرف جارہے ہیں۔چلئے بڑھتے ہیں اپنی آج کی پہلی ٹاپ اسٹوری کی طرف۔

بانی تحریک انصاف پر ایک اور فردجرم عائد

آج کی سب سے اہم خبر جو پاکستان کے ٹیلی ویژن چینلز پر سب سے زیادہ نشر ہونے والی خبر تھی،وہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک اور کیس میں فردجرم  عائد ہوناتھی۔جی ہاں عمران خان اور ان کی بیگم  بشریٰ بی بی پر  ایک سو نوے  ملین پاؤنڈ کیس میں بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔جب عمران خان پر فردجرم عائد کی گئی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت میں عمران خان اور جج کے درمیان ہونے والا مکالمہ سننے کے لائق تھا۔جج نے عمران خان سے ان کے دانت کے چیک اپ کے متعلق بھی دریا فت کیا۔یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس  القادر یونیورسٹی کی زمین بطور عطیہ لینے اور اس کے بدلے میں ملک ریاض کو 50ارب کا فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔

ہری پور میں بس حادثہ

آج کی دوسری مگر افسوسناک خبر پاکستان کے علاقہ ہری پور میں پیش آنے والا ایک بس حادثہ ہے جس میں کم ازکم اب تک 10 افراد جاں بحق اور 15کے قریب زخمی ہوگئے۔سماء نیوز کے مطابق بس کو حادثہ تیزر فتاری کے باعث پیش آیا،بس موڑ کاٹتے ہوئے سنبھل نہ سکی اور گہری کھائی میں جاگری۔

پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلانے پر عارف علوی  پر بلاول کی تنقید

پاکستان کی سیاست نے ایک بار پھر نیا موڑ اس وقت لے لیا جب ایوان صدرکو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجی گئی سمری جس میں پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا کہا گیا تھا،مسترد کردی گئی۔صدرمملکت کی رائے میں ایوان میں تعداد پوری نہیں اس وجہ سے اجلاس بلایا نہیں جا سکتا۔اس پر آج چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے صدر مملکت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کررہے ان پر اس وجہ سے دومقدمات ہوسکتے ہیں۔ایک تو  اس وقت جب عمران خان کے دور حکومت میں  ان کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی مگر انہوں نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر اسمبلی توڑدی اور ا ب جبکہ وہ نئی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔

لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی،تحریک انصاف کو ہار

تحریک انصاف کے رہنما اپنی پریس کانفرنسز میں دھاندلی کا شور مچاتےآئے ہیں لیکن یہ خبر پڑھ کر ان کو ضرور جھٹکا لگا ہوگا ۔ لودھراں این اے 154 سےان کے  قومی اسمبلی کے امیدوار رانا فراز دوبارہ گنتی کے نتیجہ میں اپنی سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔یادرہے کہ ن لیگ کے رہنما عبدالرحمن کانجو الیکشن میں ساڑھے چھ ہزار ووٹوں سے ہارے تھے۔

کیا پاکستانی کرکٹرز کو دورے کے دوران اپنی بیگمات کو ساتھ لے جانا چاہئے؟

آج کی ٹاپ اسٹوریز میں سب سے دلچسپ خبر بھی آپ کے ساتھ شئیر کرتے جائیں۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اہلخانہ کو غیر ملکی دورے پر لے جاتے ہیں۔آپ میں سے اکثر کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھتا ہوگا کہ کیا انہیں ایسا کرنا چاہئے یا نہیں؟ بعض لوگ تو اس کے حق میں بات کرتے ہوئے یہ دلیل دیتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے ذہنی سکون کی خاطر ان کی بیگمات کو بھی ساتھ لے جانا چاہئے اور بعض کا خیال ہوگا ایسے کرنے سے ان کی کارکردگی پر اثر پڑے گا۔اس بارہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین رمیز راجہ کی کیا رائے ہے؟ ایک پوڈ کاسٹ  میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات کو دوروں پر لے جانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ا س سے ان کا کرکٹ پر فوکس بھی ہٹ جاتاہے۔’

Live with Dr. Shahid Masood – 24th Feb 2024 – Pakistani Talk Shows

Watch More Talk Shows Alerts Here

Watch More Latest News Here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *