Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Latest News

Imran Khan’s sister Aleema Khan scolded a reporter very badly on asking a question

Imran Khan’s sister Aleema Khan scolded a reporter very badly on asking a question

Youtube

تم اتنے بیوقوف ہو پہلے سیکھ کر تو آؤ،تم چھوٹے سے چھوکرے ہو، مائیک پکڑ کر صحافی بنے پھررہے ہو، تمہیں تو شرم آنی چاہئے۔۔رپورٹر کے سخت سوال پر علیمہ خان نے اس کی بے عزتی کردی

انٹرو

جی ہاں یہ الفاظ ہیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے۔عدالت میں پیشی پر آئی علیمہ خان سے ایک نوجوان رپورٹر نے چند سخت سوال کئے تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں۔سیاست میں بردباری سے کام لینا ،صحافیوں کے تلخ سوالوں کے باوجود ان سے دھیمے انداز میں گفتگو کرنا یہ ایک زیرک سیاستدان کی نشانی ہے۔لیکن علیمہ خان کے اس کلپ میں آپ کو ان دونوں باتوں کا فقدان نظر آئے گا۔

صحافت کے میدان میں قدم رکھتے ایک نوجوان نے علیمہ خان سے  سوال کیا کہ خان صاحب کو تو نظریہ ہی امریکہ کے مخالف تھا اور اب وہ امریکہ سے ہی مدد مانگ رہے ہیں۔یہ سوال سنتے ہی وہ آگ بگولہ ہو گئیں ۔انہوں نے جھٹ صحافی سے پوچھا کہ بیٹا آپ کب سے صحافی بن گئے،لگتا ہے کہ ہربندہ مائیک پکڑ کر سمجھتا ہے کہ وہ جرنلسٹ بن گیا ہے۔آپ کو تو شرم آنی چاہئےآپ چھوٹے سے چھوکرے ہو، مائیک پکڑ کر صحافی بنے پھررہے ہو۔اور اتنا بیوقوفانہ سوال کر رہے ہو۔علیمہ خان نے مکررکہا کہ تم تو اتنے بیوقوف  ہو پہلے کچھ سیکھ کر تو آؤ۔

علیمہ خان کی ویڈیو پر طلعت حسین کا تجزیہ

پاکستان کے معروف صحافی طلعت حسین نے  تحریک انصاف کے رہنماؤں کے  رویوں پر کڑی تنقید کی۔عمران خان جو نئی قیادت سامنے آئی ہے وہ  عمران خان کے سامنے کل کے بچے ہیں۔وہ تو اس وقت بہت خوش ہوتے ہیں جب  ان کے نیچے لوگ مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہوں کیونکہ انہوں نے تو کٹ پتلی کا تماشہ چلانا ہوتاہے۔عمران خان کی اب بہن آگئی ہیں جو کہ ان سے دو ہاتھ آگے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ خاندان ملکر اپنے ہی بنائے ہوئے اثاثے کو خراب کررہا ہے۔انہوں نے نئی قیادت کو ایسی جگہ پر لاکھڑا کیا ہے کہ اب تو بیرسٹر گوہر جیسے لو گ بھی دوبارہ سے امر مجبوری ریاست کے معاملات سے ٹکرانے کے موڑ پر آگئے ہیں۔

شیر افضل مروت کی  اینکر سے بدتمیزی

تحریک انصاف کے ایک اوررہنما شیر افضل مروت جو   پہلے ہی اپنے ہی چٹکلوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہیں کی ایک اورویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک نیوز کی اینکر فروا وحید سے بدتمیزی کررہے ہیں۔اینکر نے عمران خان کے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے  پر جب ان سے سوال کیا کہ اگر یہ ملک ڈیفالٹ کرگیا تو ہم سب اس میں رہتے ہیں ،آپ یہاں وکالت بھی کرتے ہیں توہم کہاں سے کہاں چلے جائیں گے ۔کیا آپ کو اس بات کا اندازہ ہے۔آپ جن کے ووٹ سے آئے ہیں آپ کو ان کا خیال نہیں ہے لیکن آپ کو کم ووٹ ملے ہیں  اس پر بات چیت ہونی چاہئے۔۔اینکر فروا وحید کے اس سوال پر شیر افضل مروت بھڑک اٹھے ۔انہوں نے فورا کہا کہ محترمہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کے منہ میں پٹوارن کی زبان ہے۔یہ سنتے ہی اینکر اپنا سا منہ  لے کر رہ گئی۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ آپ کس طرح کے الزام لگارہی ہیں کہ ہمیں ووٹ کم ملے۔آپ نے خواب میں دیکھا ہے کہ ہمیں کم ووٹ ملے ہیں۔ان کی گفتگو مکمل ہونے کے بعد  اینکر نے جذباتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جو آپ کی پارٹی کے ساتھ ہورہا  وہ غلط ہے لیکن آپ ایک لائیو پروگرام میں کہہ رہے ہیں کہ میں پٹوارن کی زبان بول رہی ہوں یہ انتہائی ناقابل قبول ہے،میں اس پر آپ سے احتجاج کرتی ہوں۔میرا سوال اگر آپ کو پسند نہیں ہےتو آپ اس کو ہینڈل کرسکتے تھے۔آپ نے نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر ایک  خراب حرکت کی ہے۔

آخر میں ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کے خیال میں علیمہ خان نے اس رپورٹر کے ساتھ درست سلوک کیا  اور شیر افضل مروت کے اینکر سے اس  رویہ پر  معافی مانگنی چاہئے یا نہیں۔

Breaking News: PPP & PMLN reached to an agreement to form next govt

Watch More Talk Shows Alerts Here

Watch More Latest News Here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *