Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Talk Shows Alerts

Can PTI make alliance with PMLN or PPP? Ali Muhammad Khan’s opinion

Can PTI make alliance with PMLN or PPP? Ali Muhammad Khan’s opinion

کیا تحریک انصاف ن لیگ یاپیپلز پارٹی سے اتحاد کرسکتی ہے؟عمران خان کے نظریے کواس کےسپاہی حکومت کے لئے کبھی قربان نہیں کریں گے۔سنئے علی محمد خان کا مؤقف

انٹرو

پاکستان میں حالیہ انتخابات کے نتیجے آنے کے بعد تاحال کوئی بھی سیاسی پارٹی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ خود حکومت بنا سکے۔انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن  میں شامل ہوئے اس لئے ان کا حکومت بنانا کچھ مشکل نظر آرہاہے۔دوسری طرف  الیکشن میں دوسرے اور تیسرے نمبر پرآنے والی دوجماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہیں لیکن اتنے دن گزرجانے کے بعد اب تک ان سے حکومت سازی کا کوئی فارمولا نہیں بن پایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے فارمولے شئیر کیے ہیں جن میں سے ایک کی بازگشت  یوں سنائی دی کہ دونوں پارٹیاں باری باری وزارت عظمی پر براجمان رہیں ۔لیکن تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

علی محمد خان کی رائے

ان حالات میں تحریک انصاف کیا سوچ رہی ہے؟ اس کے رہنما علی محمد خان نے اے آروائی نیوز کےپروگرام آف دی ریکارڈ ود کاشف عباسی میں خصوصی گفتگو کی۔کاشف عباسی نے اپنے مہمان سے سوال کیا کہ کیا آپ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہیں؟جواب میں علی محمد خان نے تو سب سے پہلے مردان کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے منتخب کرکے مجھے  بطور اپنا نمائندہ چنا۔ان کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم کے امیدوار ہونے کا مجھے کچھ علم نہیں میرا تو ایک ہی امیدوار ہے اور وہ ہے عمران خان نیازی۔

اینکر نے سوال کیا کہ  وفاق میں حکومت بنانے کے لئے  تحریک انصاف ن لیگ یاپیپلز پارٹی سے اتحاد کرسکتی ہے؟اس کے جواب میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس تو اب بھی میجارٹی گروپ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر گھنٹے میں چیزیں بدل رہی ہیں۔اگر فارم 45 کی کہانی بن جائے تو ہماری تعداد 160 کے قریب ہوجائے گی تو ہماری ریزرو سیٹس بھی ہمیں مل جائیں گی اور ہم اکثریتی جماعت بن جائیں گے۔سب سے بڑی جماعت ہونے کے لحاظ سے یہ ہمارا حق ہے کہ حکومت سازی کے لئے ہم سے رابطہ کیا جائے۔ایک بات نوٹ کرلیں کہ عمران خان کے نظریے کواس کے سپاہی حکومت کے لئے کبھی قربان نہیں کریں گے۔اس پر کاشف عباسی نے ان سے سوال کیا کہ اس بات کا یہ مطلب ہوا کہ آپ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ملکر حکومت نہیں بنائیں گے؟

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جتنا میں نے عمران خان کو دیکھا ہے اس لحاظ سے میرا یہ ذاتی مؤقف ہے کہ ایسا نہیں ہوگا لیکن ابھی پارٹی کے مؤقف کا انتظار کرنا ہوگا۔ابھی اس پر کوئی کلئیرنس نہیں ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں پارٹ آف دی پرابلم ہیں،یہ خود ایک مسئلہ ہیں ان کی وجہ سے ہی پاکستان کے مسائل ہیں ان سے اتحادممکن نہیں اور یہ میری ذاتی رائے ہے۔

کیا علی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ کے پی کے کے امیدوار ہیں؟

پروگرام کے دوسرے حصے میں کے پی کے میں وزارت ا علی کے امیدوارعلی امین گنڈا پور کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا وہ  وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں؟توعلی محمد خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے کے پی کے میں وزارت بہت عمدہ طور سے سنبھالی تھی اس لئے وہ ایک مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں۔اور امید ہے کہ وہ اچھا چلا لیں گے لیکن باقی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے اور ان کا فیصلہ ہی  آخری ہوگا۔’

نتیجہ

یادرہے کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے لئے علی محمد خان اور کے پی کے میں وزارت عظمی کے لئے علی امین گنڈا پور جیسے ناموں پر غور کیا جارہاہے۔امید ہے کہ آئندہ آنے والے چند روز میں پاکستان کی سیاست پر چھائے یہ دھند کے بادل جلد چھٹ جائیں گے اور منظر نامے پر جلد کوئی نہ کوئی حکومت  موجود ہوگی۔دوسری طرف پیپلز پارٹی اورن لیگ کے بڑوں کی لاہور میں ملاقاتیں جاری ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ  اونٹ کسی نہ کسی کروٹ ضرور بیٹھے گا اور دونوں پارٹیوں میں حکومت سازی پر اتفاق ہوجائے گا۔

Mujeeb Ur Rehman Shami & Absar Alam’s comments on Nawaz Sharif’s Speech

Watch More Latest News Here

Watch More Talk Shows Alerts Here

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *