Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

GNN Talk ShowsLive With Dr. Shahid MasoodTalk ShowsTalk Shows Alerts

Dr. Shahid Masood, M. Malick & others’ views on Imran Khan’s possible letter to IMF

Dr. Shahid Masood, M. Malick & others’ views on Imran Khan’s possible letter to IMF

بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ایک بار پھر خط لکھنے کی تیاریاں،بیرسٹر ظفر کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنما  بیرسٹر علی ظفر نے جمعرات کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر بانی تحریک انصاف آئی ایم ایف کو ایک خط لکھنے جارہے ہیں۔میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے بھی یہ خبر حیران کن تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں گورننس کا فقدان ہو ا س ملک کو عالمی ادارے بھی امداد نہیں دیتے۔ان کا سار زور اس بات پر تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،اور جن جن حلقو ں میں دھاندلی ہوئی ان حلقوں کاآڈٹ ہونا چاہئے اور یہ سب کام  جوڈیشری کے انڈر ہونا چاہئے۔بیرسٹر علی ظفر کی اس بات پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے بھی ان سے سخت سوال کئے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ بہت عقلمند آدمی ہیں آپ نے کیا خان صاحب کو بتایا نہیں کہ اس خط کے نتیجہ میں پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔اس پر انہوں نے کہا کہ میں خان صاحب کے ساتھ اس معاملے پر متفق ہوں۔

محمد مالک کی رائے

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر کل شام کے ٹالک شوز ہی  میں مختلف بحثیں چلتی رہیں۔پاکستان کے مایہ ناز صحافی محمدمالک   نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس خط لکھنے کے پیچھے کیا سیاسی سوچ کارفرما ہے۔حالانکہ سب کو پتہ ہے کہ آئی ایم ایف اس وقت پاکستان کی لائف لائن ہے اور اگر اس میں تاخیر ہوتی ہے تو عام آدمی  تک  اس کی  بہت تباہی  پہنچے گی۔پہلے ہی ہم آئی ایم ایف کے پاس لیٹ جانے کی  وجہ سے پاکستان کو اس کاخمیازہ مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔مالک کا مزید کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف  کا مینڈیٹ نہیں ہے کہ کسی ملک میں جمہوریت یا الیکشن  ٹھیک طریق سے ہوئے ہیں یا نہیں ۔وہ تو قرض ان ممالک کو بھی دے رہی ہے جہاں جمہوریت ہے ہی نہیں،مثلا افغانستان،میانماروغیرہ۔مجھے نہیں پتہ کہ انہیں کس نے یہ مشورہ دیا ہے بلکہ مفت کی ایک چیز اپنے گلے میں ڈال  دی ہے کہ ہر کوئی کہے گا کہ  تحریک انصاف نے ملکی مفاد کے جگہ جماعتی مفاد کو مقدم رکھا۔

عطا  تارڑ کا مؤقف

دوسری طرف رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر بانی تحریک انصاف اور ان کی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک ایسا ٹولہ موجود ہے جو ہماری معیشت کے درپے ہےاور اس کو برباد کرنا  چاہتا ہے۔ان کی یہ سازش پہلے بھی پکڑی گئی تھی اور اب بھی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کی رائے

پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف بیرسٹر علی ظفر کا نہیں ہے ،آنے والے دنوں میں وہ چئیرمین پارٹی کے ہوں گے تو یہ تو ان کی  پارٹی کی پالیسی سامنے آئی ہے۔اب تو یہ ملک اور ریاست کے لئے گھمبیر مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔پہلے بھی آئی ایم ایف  کا  وفد آیا اور وہ عمران خان  صاحب سے ملنے گیا تھا۔لیکن کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہمیں سیاست سے بالا تر ہوکر دیکھنے ہوں گے ۔ان معاملات میں معیشت کا مسئلہ بھی ہے۔ اگر کسی ن لیگی ووٹر کا بل زیادہ آئے گا تو بل تو پھر تحریک انصاف کے ووٹر کا بھی اتنا ہی آئے گا۔

مفتاح اسماعیل کا تجزیہ

ن لیگ کے سابق رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ اس خط لکھنے کا کچھ زیادہ اثر پڑے گا۔آئی ایم ایف تو پاکستان کی حکومت سے ڈیل کرے گی نہ کہ کسی اور سے۔ہماری اندرونی جو بھی لڑائیاں یا اختلافات ہیں اس کو ملک کے باہر اس طرح پہنچانا بہت ہی معیوب ہے اور کسی کو اس کا فائدہ نہ ہوگا۔

ن لیگی رہنما عرفان صدیقی کا ردعمل

رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کا اس خط کے بارہ میں کہنا تھا کہ افسوس ہے  کہ ہمارے ایک پاکستانی لیڈر نے آئی ایم ایف سے  رابطہ کرنے کا کہا ہے،اسے یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کس بحران کا شکار ہے اور اسے کس چیز کی ضرورت ہے۔’

آخر میں یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کو اپنے مفادات کو پیچھے رکھ کر ملک و قوم کے مفادات کومقدم رکھنا چاہئے نہ کہ اپنی چھوٹے سے سیاسی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کو داؤ پر لگا دیاجائے۔

Negotiations between PMLN & PPP, Formula for Maryam’s cabinet – Rauf Klasra’s analysis

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *