Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Talk ShowsTalk Shows Alerts

Salman Akram Raja’s views on inquiry commission on 6 judges letter – Pak Talk Shows

Salman Akram Raja’s views on inquiry commission on 6 judges letter – Pak Talk Shows

اسلام آباد ہائی کورٹ  کے چھ ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایک انکوائری کمیشن  بنایا گیا ہے۔کیا اس انکوائری کمیشن  کی فائنڈنگ سے کچھ نتیجہ نکلے گا؟

Salman Akram Raja’s views on inquiry commission on 6 judges letter – Pak Talk Shows

اس سوال کے جواب میں معروف قانون دان  اور تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس کا امکان نظر نہیں آتا کہ اس کمیشن کے بنانے کا نتیجہ کچھ مختلف نکلے گا۔ماضی میں بھی کمیشن  بنائے گئے ہیں۔انہوں نے ماضی میں میموگیٹ اور 2013 کے الیکشن پر بنائے گئے کمیشن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کمیشنوں کی تو کچھ وقعت تھی لیکن اگر آپ ایک ریٹائرڈ جج پر مشتمل کمیشن بناتے ہیں تو میری نظر میں اس کی کوئی وقعت نہیں ہوگی اور میرا خیال ہے کہ یہ معاملے کو کھٹائی میں ڈالنے  کی ایک کوشش ہے ۔اس وقت اس ایشو کی عدالتی طور پر تحقیق ہوتی،توہین عدالت کی کارروائی ہوتی لیکن اس کو مناسب نہ سمجھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کمیشن پر اگر مان بھی لیا جائے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز بھی متفق ہیں ،حالانکہ مجھے لگتا نہیں ہے کہ ایسا ہوا ہوگا پھر بھی میں یہی کہوں گا کہ ایسا کمیشن بالکل ناکافی ہے اور اس کا مجھے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نظر نہیں آتا۔

Shahzeb Khanzada’s views on Asif Zardari’s winning Presidential election

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *