Talkshows4u

Find the Power of Discussion with TalkShows4u

Talk Shows Alerts

Shahzeb Khanzada’s views on Asif Zardari’s winning Presidential election

Shahzeb Khanzada’s views on Asif Zardari’s winning Presidential election

آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے پر شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ

پیپلز پارٹی کے رہنما اور حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔انہیں کل ملا کر 400 سے زائد ووٹ ملے جبکہ ان کے بالمقابل امیدوار محمودخان اچکزئی کو181 ووٹ ملے۔جیو نیوز کے سپیشل بلیٹن میں بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ  کا آصف زرداری کے صدرمملکت منتخب ہونے پر کہنا تھا کہ  ان کے سامنے کوئی چیلنج نہیں ہوگا۔جن اقدامات کے متعلق باتیں یعنی سیاسی مفاہمت کے متعلق جو باتیں  کی جارہی ہیں ان پر عمل درآمد کرنا ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں۔نہ ان کے ہاتھ میں ہیں نہ شہباز شریف کے ہاتھ میں۔

اس وقت صورتحال ہے کہ لڑائی اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان ہے  جو کہ 9مئی کے واقعات کے بعد ہوئی ہے۔میرا نہیں خیال کہ زرداری صاحب کے ساتھ بہت کوئی موقع ہے کہ وہ  سیاسی مفاہمت کا ماحول پیدا کرسکیں اور تحریک انصاف مان بھی جائے۔زرداری صاحب اور شہباز شریف صاحب بیانات ضرور دے سکتے ہیں۔

معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک بات  ہمیں بہت واضح نظر آتی ہے کہ شہباز شریف صاحب جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے بغیر ہمارا گزارا نہیں ہے۔ہم نے ان کے پروگرام میں جانا ہے۔اور اب مشکل فیصلے دیکھنے ہیں کہ کس طرح کہ ہوں گے۔تنخواہ دار صارفین پر ٹیکس لگاتے ہیں یا پھر دوسرے طبقات پر ٹیکس لگاتے ہیں۔

Watch More Talk Shows Alerts Here

Watch More Latest News Here

Shahzeb Khanzada & other journalists’ views on Shehbaz Sharif’s first address

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *